|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

کوئٹہ:  حکومت بلوچستان نے 3 اضلاع میں لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا بلوچستان حکومت نے تین اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا،

ضم ہونیوالے اضلاع میں کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ شامل ہیں مجموعی طور پر صوبے کے تین اضلاع سے لیویز فورس کے 1ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے۔ ضم ہونیوالوں میں اسلحہ انسپکٹر، محرر، رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، خاسدار، جمعدار،حوالدار، سپاہی، وائرلیس آپریٹر اورفٹ مین شامل ہیں

پولیس فورس میں لیویز فورس کے گریڈ 1سے گریڈ11تک کے اہلکار شامل ہیں

پولیس میں کوئٹہ سے ضم ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی تعداد346جبکہ گوادرسے 381جبکہ لسبیلہ سے 220، حب سے 219اہلکار شامل ہیں۔

کوئٹہ ،لیویز تھانوں، گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان کی حوالگی اسسمنٹ کے بعد کی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *