|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قلعہ سیف اللّٰہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لیے سیوریج کے نمونے دسمبر 2024ء میں لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس سے 27 بچے متاثر ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *