وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی کپیٹل مارکیٹ میں موجود ہے، ہماری پوری توجہ معیشت کے بنیادی ڈی این اے کی تبدیلی پر ہے۔ ہانگ کانگ چین اور پاکستان کے درمیان جوائنٹ وینچرز کیلئے اچھا مقام ثابت ہو سکتا ہے۔
ہانگ کانگ کے ٹی وی چینل بی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت ہماری پوری توجہ معیشت کے بنیادی ڈی این اے کی تبدیلی پر ہے ۔ تاکہ ہم برآمدات کی بنیاد پر گروتھ کی طرف جا سکیں ۔ اور پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آئے ۔ اسی سے ہماری ادائیدگیوں کی صورتحال میں توازن آ سکے گا ۔
قبل ازیں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی گئی اور سروس لانگ مارچ کا ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کا عزم دہرایا گیا۔
وزیرخزانہ اور دیگر نے دوران گفتگو بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے باہمی افہام و تفہیم پر زور دیا۔
Leave a Reply