|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ایک ہی ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ عوام، جمہوریت اور پاکستان کے لیے مذاکرات بہت اہم ہیں۔ غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات کو ڈی ریل نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف آئے 5 درخواست گزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے پیشرو کے تقرر تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔ روٹین میں وزیراعظم الیکشن کمیشن میں تقرریوں کیلئے پہل کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ک ہم نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط اس لئے لکھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کےدرمیان ایک نام پر اتفاق رائے کا امکان نہیں اور معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں ہی جانا ہے ۔ امید ہے پارلیمانی کمیٹی جلد بنے گی جو چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کا تقرر کرے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *