ترجمان دفتر خارجہ نے داعش کو پاکستان میں پناہ دینے کے الزامات کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےہفتہ وارنیوز بریفنگ میں کہا پاکستان اپنی ون چائنہ پالیسی میں بالکل کلیئرہے، پاکستان برکس تنظیم کو جوائن کرنا چاہتا ہے اور ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، پاکستان شام میں امن کے قیام کی حمایت کرتا ہے،شام کے حوالے پوزیشن واضح ہے،پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نےکہاصدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی پاکستانی سفیر نے کی،اس سے قبل بھی حلف برداری تقریب میں پاکستانی سفیر ہی نمائندگی کرتے رہے ہیں
مسئلہ کشمیر کےحل کی ہرکوشش کا خیرمقدم کریں گے،مقبوضہ کشمیرمیں المناک انسانی صورت حال سے آگاہ ہیں،بھارت سےقیدیوں کی واپسی کےمعاملے پر ہمارا سفارتخانہ بہت متحرک ہے،ہم اس مسئلے کے حل کے لئےمسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہاملک ریاض کی دوبئی سے بے دخلی ممکن ہے یا نہیں، تفصیلات لے کر بتا سکتا ہوں۔
Leave a Reply