پاکستان پیٹرولیم کو گیس کی پیداوار میں بڑی کامیابی مل گئی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کے ساتھ نکلنے والے پانی کو علیحدہ کردیا گیا، جس سے گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگیا۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان پیٹرولیم کو اہم کامیابی مل گئی، گیس کے ساتھ کنویں سے نکلنے والی پانی کی بڑی مقدار کو علیحدہ کردیا گیا۔
پی پی ایل کے مطابق پانی کی مقدار کنٹرول کرنے سے گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگیا، کنویں سے یومیہ 3 ہزار بیرل پانی کی مقدار کو صرف 26 بیرل یومیہ پر لے آئے ہیں
رپورٹ کے مطابق سندھ میں گمبٹ ساوتھ بلاک شہداد ایکس ون کنویں سے گیس کی پیداواربڑھ گئی، کنویں سے 22 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار مل رہی تھی۔
پی پی ایل کے مطابق اب کنویں سے گیس کی پیداوار بڑھ کر 84 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہوگئی ہے، پاکستان پیٹرولیم نے اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔
Leave a Reply