|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ جہدوجہد تین نسلوں سے ہے، تمام یونینز کی کامیابی پر خوش ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آئین نظام پیپلزپارٹی نے دیا ہے، لیبرز کو پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیے ہیں، اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی وجہ مزدوروں کی اسپورٹ تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا، مزدور کی ترقی کے ساتھ معیشت کی ترقی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *