|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے ۔ نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہو گا ۔ ہم وہ کام نہیں کریں گے جو پی ٹی آئی نے کیا تھا ۔

وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ وزیراعظم قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو خط لکھیں گے۔ حکومت کی جانب سے سکندر سلطان راجا کا نام دوبارہ دیے جانے پر کوئی کمنٹس نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بھی سوا سال تک یہ سیٹیں خالی رکھی تھیں، پی ٹی آئی نے بغیرمشاورت کے 2 تعیناتیاں کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *