|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2025

جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ قبائل اور اس خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں اور کرتا رہوں گا۔

ڈی آئی خان میں قبائلی علاقوں کے مشران نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جرگہ کیا، جس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران شریک تھے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2012 سے ہم نے مستقل قبائلی جرگہ بنایا ہوا ہے، قبائلی جرگے میں مختلف مذاہب، مسلک اور شعبے کے لوگ شامل ہیں، حق یہ بنتا ہے کہ میں تمام قبائل اور تمام مشران سے ایک ایک کرکے ملاقات کروں، وقت کی کمی کی وجہ سے میں سب کو اکیلے اکیلے نہیں مل سکا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میں خود کو قبائل کا حصہ سمجھتا ہوں، جب بھی قبائل کا مسئلہ آتا ہے ہمارے اندر ایک تحریک جنم لے لیتی ہے، ہم ہمیشہ قبائلوں کے حق کےلیے بات کرتے ہیں۔