|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے  ملاقات کی، ملاقات کے دوران  انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے  بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پولیس کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ چین سے  پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے۔

ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی گئی اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مٹینگ پر اطمینان کا اظہار کیا، وفاقی وزیرداخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *