پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جغرافیائی، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں انقلابِ ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کا رخ صلاحیتوں کو بڑھانے، علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور معیشت کو بہتر بنانے کی طرف ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایک سال کے دوران اعلیٰ سطحی وفود نے دورے کیے ہیں جو ہمارے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔
تقریب میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر اہم شخصیات نے بطور مہمان شرکت کی۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے تمام مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply