|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں گرین شرٹس سے جیت کی امید لگالی۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شاہینوں کو پیغام دیا کہ بھارت نے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، دبئی میں فتح کا جھنڈا گاڑھ کر بھارت کو پیغام دیں گے کہ ہر جگہ بھارت کو ہرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیتے، خواہش ہے کہ محمد رضوان آج سینچری اسکور کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل رہی ہیں، لیکن بھارت انکار کردیا، انگلیڈ اور آسٹریلیا کوپاکستان میں کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی عالمی کرکٹ مقابلوں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک حکومت نے اچھے اور برے طالبان کی بحث شروع کی، کہا گیا کہ یہ اچھے لوگ ہیں، ان کا اور آپ کا مذہب ایک ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یاد رکھیں کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، 2013 سے 2017 کے دوران ملک میں امن قائم تھا، ایک حکومت نے فیصلہ کیا کہ طالبان اچھے لوگ ہیں انہیں واپس لاؤ، آج آپ ملک کے حالات دیکھ لیں، کیسے ہوچکے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *