وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ ارکان کے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا۔ وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں نے اعتماد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ عوامی خدمت کے لیے دن رات محنت کریں اور ملکی ترقی کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ تمام وزراء کا انتخاب ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ وزیراعظم نے معیشت کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کم، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور معاشی اشاریے مزید بہتر بنانے کے لیے محنت جاری رکھی جائے گی۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ خود تمام وزراء اور کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کابینہ ارکان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے طور پر ان کا کردار قابل تحسین ہے۔
اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ شرکاء نے وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
Leave a Reply