|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانشمندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی اور اسٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہورہی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ افتتاحی ملاقات ہوئی ہے، ای ایف ایف کے تحت 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم میکرو اکنامک استحکام کے حوالے سے اچھی پوزیشن میں ہیں، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں، ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانشمندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے جاکر شمولیت کی بنیاد پر پائیدار معاشی ترقی ممکن ہوسکے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی اور اسٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہورہی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اگلے دو ہفتے جاری رہے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *