پنجگور: نیشنل پارٹی قومی جماعت ہے ایک قومی جماعت ہونے کے ناطے نیشنل پارٹی کا مقصد بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کرکے قومی محرومیوں ختم کرنا ہے احتساب اور کرپشن کے خلاف کاروائی نیشنل پارٹی کا بنیادی نعرہ ہے اس سے نیشنل پارٹی اور اسکی قیادت پریشان نہیں لیکن جس نے بلوچستان کے دولت لوٹ کر اسمبلی میں بیٹھ کر اغوا ء برائے تعاون کے دھندے میں مشغول تھے انھیں احتساب نے پریشان کردیا ہے نیشنل پارٹی پر الزام تراشی کرنے والے یہ بھول نہ لیں اگر نیشنل پارٹی اور ڈاکر مالک وزیر اعلیٰ نہیں ہوتے تو رکوڈک سمیت گوادر نام نہاد قوم پرست ملاؤں اور جمہوریت کے ٹھکیداروں کے دور میں نیلام ہوتے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ نے نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام ڈسٹر کٹ کونسل حال پنجگور میں منعقدہ ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکر زکانفرنس میں ضلع بھر سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ورکر زکانفرنس میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام26 مئی کو نیشنل پارٹی کے قائدین کی استقبال29مئی کو نیشنل پارٹی پنجگور کے مرکزی جلسہ عوام کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بھر پور تیاریوں کو حتمی شکل دیا گیا جلسے کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں اور علاقائی یونٹوں پر مشتمل شیڈول بنائے گئے ورکر زکانفرنس کی صدارت نیشنل پارٹی پنجگور کے قائممقام صدر لیاقت بلوچ نے کی جبکہ معمان خاص صوبائی وزیر صحت میر حمت صالح بلوچ ا عزازی معمان ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ تھے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی صالح محمد بلوچ پھلین بلوچ خالد بلوچ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ سابق چیئرمین شعیب جان بلوچ میونسپل کمیٹی چتکان کے چیئرمین فرہاد شعیب بلوچ میجر غلام جان بلوچ محمدیونس ایڈوکیٹ چیئرمین شعیب جان بلوچ بی ایس او پچار کے رہنما افتخار کریم بلوچ عبدالقدوس شمبے زئی مولوی سعید احمد بلوچ نسیم جان بلوچ کریم بخش بلوچ اسٹیج پر موجود تھے ورکرز کانفرنس کے نظامت کے فرائض تاج بلوچ نے انجام دئیے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے ایک قومی جماعت کے ناطے نیشنل پارٹی کا مقصد دوسروں پر تنقید اور الزام تراشی نہیں بلکہ حقیقی معنون میں عوام کی خدمت کرکے بلوچستان کے قومی محرومیوں کو ختم کرکے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے صف میں کھڑا کرنا ہے جن لوگوں نے اپنی سیاسی تربیت ہی دشنام تراشی سے شروع کیا ہے ایسے انکی زبان سے جواب دینا سیاسی ورکر کی نشانی نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور اسکی قیادت کو احتساب سے کوئی پریشانی نہیں ہے نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر احتساب کی بات اور کرپشن کے خلاف کاروائی کے حق میں آواز بلند کیا ہے نیشنل پارٹی نے احتساب کی خوف سے دوبئی لندن یا تھالینڈ کو نہیں بھاگ گیا ہے بلکہ خود کو احتساب کے ہر عمل میں پیش کرنے کی اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیب کی کاروائی سے وہ لوگ ولولہ مچا رہے ہیں جس نے بلوچستاکی دولت کو لوٹ کر سرمایہ دار اور جائیدادوں کے مالک بن گئے ہیں انھیں ڈر ہے کہ کہی یہ احتساب انھیں نہ لے ڈوبیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی پہچان اور نیشنل پارٹی کی سرمایہ ورکر ہیں ورکروں کی اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی قوت ہے جس نے نیشنل پارٹی کے اقدامات کے نتیجے مین امن کو قائم دیکھتے ہوئے روپوشی کی زندگی ترک کرے پنجگور چار سال بعد پنجگور آنا نصیب ہوا ہے انکی جوب انکے زبان میں دینا سیاسی کارکن اور ایک سیاسی لیڈر کی نشانی نہیں نیشنل پارٹی کے ورکروں کی تربیت سیاسی پلیٹ فارم سے ہوئی ہے نیشنل پارٹی انکی جواب سیاسی انداز میں دے گی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا عظیم الشان جلسہ29 مئی کو بیاد شہید ڈاکٹر یسیٰن بلوچ پنجگور مین ہوگی نیشنل پارٹی کے ورکر اور زمہ داران گھر گھر محل محل اور گلی گلی جاکر جلسہ کی تیاری کریں اور ثابت کریں کہ پنجگور ماضی مین نیشنل پارٹی کا قلعہ اور ہمشہ نیشنل پارٹی کا قلعہ ہی رہے گی۔