|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2016

مچھ : بلوچستان کے ضلع بولان میں ندی میں نہاتے ہوئے کوئٹہ کے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔۔لیویز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد اور بھوسہ منڈی کے رہائشی تین دوست پکنک منانے کیلئے بولان گئے تھے۔ جہاں وہ مچھ کے قریب گوگرت کے مقام پر بولان ندی میں نہاتے ہوئے تینوں نوجوان ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز موقع پر پہنچ گئی اور مدد کیلئے مقامی غوطہ خوروں کو بھی بلایا گیا۔ کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد تینوں لاشیں نکال کر کوئٹہ پہنچادی گئیں۔ لیویز کے مطابق جاں بحق نوجوانوں میں انیس سالہ محیب اللہ ولد حاجی عبدالخالق خواجہ زئی ،اٹھارہ سالہ نور علی ولد عبدالہادی خواجہ زئی اورپچیس سالہ محمد حفیظ ولد خدائے نور بادیزئی شامل ہیں جن کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔