|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

ذرائع ریلوے کے مطابق جعفرایکسپریس پرحملے کے بعد ریلوے سروس معطل ہے، متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ٹریک بحال ہوتے ہی متاثرہ ٹرین کو سبی منتقل کیا جائےگا۔

سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے کوئٹہ میں ریلوے سروس گزشتہ 6 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔

دہشت گردوں کے حملے کی زد میں آنے والی ٹرین اب بھی متاثرہ ٹریک پر کھڑی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہوتے ہی ٹرین کو سبی منتقل کر دیا جائے گا۔

ریلوے حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ٹریک کی مرمت کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد ٹرین سروس کے بحالی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ریلوے سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لیے تمام اقدامات تیز رفتاری سے کیے جا رہے ہیں تاکہ سروس جلد بحال کی جا سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *