|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

اسلام آباد:سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر سامنے آگئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ اس بجٹ میں تنخواہ اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

اس بات کا انکشاف وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ایوان کو دیے گئے تحریری جواب میں کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ملازمین کے الاؤنسز اور پے اسکیل پر نظرثانی کی بھی کوئی تجویز نہیں ہے۔

انہوں ںے مزید لکھا ہے کہ ملازمین کے لیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے تاہم وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *