|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

کوئٹہ:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں حقوق چھیننا نہیں چاہتے،

حقوق دیکر ہی لوگوں کا دل جیتیں گے، بلوچستان اور عوامی مفاد میں ایسے اقدامات کریں گے جنہیں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا،

عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگاوں گا ، تفصیل سے ہر کسی کو سنوں گا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ میں بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے صوبے کو درپیش مسائل، عوامی بہبود پر مختلف تجاویز پیش کیں ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں سے دلی لگاؤ اور دیرینہ تعلقات ہیں، بلوچستان کی ترقی اور عوام کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے،

اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے بلوچستان سمیت صوبوں کو خود مختاری دی، بحیثیت پاکستانی ہم نے قومی یکجہتی سے وطن عزیز کو آگے لیکر جانا ہے، صدر مملکت نے کہا کہ ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں حقوق چھیننا نہیں چاہتے حقوق دیکر ہی لوگوں کا دل جیتیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ بلوچستان کے لئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو بار آور بنایا جائے گابلوچستان اور عوامی بہبود کیلئے ایسے اقدامات کریں گے جس سے بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے، صدر مملکت نے کہا کہ عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگاوں گا ، تفصیل سے ہر کسی کو سنوں گا،اس موقع پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اقدامات کی تعریف اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ ملاقات میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور جماعت اسلامی کے رکن میر عبدالمجید بادینی اور بلوچستان کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرا￿ ، پارلیمانی سیکرٹریز اور ایم پی ایز بھی شریک تھے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس سے خطاب کرتے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،

دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے قریب ہیصوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں ، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *