|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔

پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔

حکام نے کہا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے رعایتی معاہدے کیے گئے، صارفین کو ریلیف کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے ہیں، سولر اور ونڈ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

حکام نے کہا کہ اب تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہوئی ہے۔

وزیر پاور اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ پاکستان میں لگنے والی آئی پی پیز نے اوور انوائسنگ کی، عوام کو ان آئی پی پیز سے بات چیت کا ریلیف کیوں نہیں مل رہا، ہمیں عوام کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *