|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2016

کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا فیض محمد،مولانا قاضی عصمت اللہ،ملک سکندرایڈوکیٹ، مولانا انوارالدین حقانی،جے ٹی آئی کے صوبائی صدر جلال شاہ اخوندزادہ، صاحبزادہ مولانا کمال الدین،حاجی عبدالباری اچکزئی، مولانا نوراللہ،مولانا سید محمد،مولانا محمدلعل اخوندزادہ، مولوی سیدمحمدخودیزئی ،مولوی محمدرسول،مولانایارمحمد، حافظ عبدالصمداور دیگرنے مدرسہ امدادالعلوم بندات میرزئی قلعہ سیف اللہ میں جلسہ دستارفضیلت و تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام ایسے لوگوں کومنتخب نہ کریں جوملکی خزانہ پرہاتھ صاف کرتے ہیں،بیوروکریٹس سیاستدانوں کے سرپرسوارہوکرکرپشن کرتے ہیں،جمعیت دینی مدارس کے لئے مضبوط ڈھال ہے،مدارس مسلمانوں کے دین وایمان اوراسلامی تعلیمات کے تحفظ کافریضہ انجام دے رہے ہیں مدارس کی طرح عصری تعلیمی اداروں میں بھی یکساں نظام تعلیم رائج کرکے امیراورغریب کافرق ختم کیاجائے،حکومت مدارس میں اصلاحات کی فکرچھوڑکرعصری تعلیمی اداروں کی صلاح کرے وہاں اسلحہ کلچراوراساتذہ پرلاٹھی چارج وغیرہ روکنے کے لئے اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دیکربنگال حکومت نے انسانی حقوق کو رونددیا ہے،یہ اقدام تین ملکی معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی اور انصاف کے خون کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کر کے پوری قوم کی آواز دنیا تک پہنچائی ہے تاہم اس واقعہ پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہاکہ لندن میں سنگل وکٹ میچ بری طرح ہارنے والے پی ٹی آئی کے لیڈر اپنی حکومت کی ناکامیوں کا غصہ جے یو آئی کی لیڈر شپ کے خلاف تقریرے کر کے نکالنا چاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں نا کامیاں ان کا مقدر بن چکی ہیں، مولانا فضل الرحمن کے بڑوں نے اسلام کے لئے کام کیا اور آج مولانا اسی مشن کو لے کر چل رہے ہیں،کپتان خان بیساکھیوں کے سہارے لنگڑی ،لولی حکومت کی اصلاح کرے، وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا بند کریں، جمہوری عمل کو حادثہ پیش آیا تو ٹرین میں لگا ہوا خیبر کا ڈبہ بھی شکار ہو گاانہوں نے کہا کہ بہت جلدی وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والے دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کانظام اور جمہوری عمل کے تسلسل اور استحکام پاکستان کے لئے کوشاں ہے ،حکومت ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے لیئے عملی اقدامات کر نے کا آغاز اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی اور سود کی جگہ پر اسلام کا معاشی نظام نافذ کرنے سے کرے ،انہوں نے کہاکہ پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کا مئیر بننا پاکستانی قوم کے لیئے بڑی خبر ہے ،انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پرجے یو آئی بر طانیہ کے ذمہ داران نے صادق خان سے ملاقات کرکے انہیں قائدجمعیت کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا،انہوں نے کہا کہ مئیر شپ کے الیکشن کے موقع پر اپنوں اور غیروں کے تمام سازشوں کے باوجود صادق خان کی کامیابی پاکستانیوں کے لیئے ایک بڑی خبر ہے،پوری قوم ان کی مزیدکامیابیوں کے لئے دعاگوں ہیں،انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا بے رحمانہ احتساب قوم کی آواز ہے، بلوچستان کے عوام قوم پرستوں سے بری طرح مایوس ہوچکے ہیں، اربوں روپے کی کرپشن کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب کئے جائیں،جمعیت نے ہمیشہ شفاف احتساب کی حمایت کی ہے کسی بھی معاشرے میں احتساب کا عمل شفاف ہوتووہاں ناانصافیوں کا ازالہ ممکن ہے، کانفرنس میں ہزاروں لوگ شریک تھے جوتین بجے شروع ہوکرتات گئے تک جاری رہی،کانفرنس کے اختتام پرمہمانوں اورشرکاء کوعشائیہ دیاگیا۔