|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا۔

یہ بات اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔    

امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ساوٴتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ایرک مائرپاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے امریکی انٹرایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ وفد پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات پر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *