|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے ، خواتین کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع مہیا کیےجائیں گے۔

مریم نواز نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *