|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2025

امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ایرک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر سے سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی وفد کی جانب سے معدنیات سے متعلق باہمی شراکت کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں امریکی وفد نے پاکستان منرل فورم کے انعقاد کی تعریف کی  اور پاکستان کی معدنیات میں سرمایہ کاری کی پالیسی کو سراہا جبکہ ایرک میئر نے پاکستان کے سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرک میئر کا کہنا تھا کہ امریکہ معدنیات کے شعبے میں پاکستان سے باہمی تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں بدلتی عالمی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران فریقین کی جانب سے حکومتی اور انفرادی سطح پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *