عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کررہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ 16 اپریل 2025ء سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63 روپے سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 250 روپے فی لیٹر تک ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں 53 روپے فی لیٹر تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Reply