|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کےسیاسی معاملات سےان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، امریکی کانگریس کےدورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی، اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔

اسپیکر نے کہا کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کا فلسطین کےحوالے سے موقف واضح ہے، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کررہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *