انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپیہ 17 پیسے کی بہتری سے 280.43 روپے کا ہوگیا، یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 280.60 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر مستحکم رہا لیکن یورو کے مقابلے میں تین سال کی کم ترین سطح اور گزشتہ ہفتے ین کے مقابلے میں چھ ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔
ٹرمپ کا امریکی درآمدات پر ٹیرف کا نفاذ اور پھر اچانک اس کا مؤخر کرنا بے چینی کا سبب بن چکا ہے، جس سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے لیے عدم یقینیت میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈالر انڈیکس 99.864 پر ہے جو گزشتہ ہفتے تین سال کی کم ترین سطح سے زیادہ دور نہیں۔ یہ انڈیکس اس ماہ میں 4 فیصد سے زیادہ گرچکا ہے اور نومبر 2022 کے بعد سے اس کی سب سے بڑی ماہانہ کمی کے لیے تیار ہے۔
Leave a Reply