|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔

تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے دستے بھیجے، پاکستانیوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیےکردار ادا کر رہا ہے۔

اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطر ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *