پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں شاندار اضافہ، مارچ 2025ء میں برآمدات کا حجم 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2025ء میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ سی ای او ٹاپ لائن ریسرچ محمد سہیل کے مطابق یہ ماہانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات کی اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مارچ کی نیٹ آئی ٹی ایکسپورٹس میں سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ہوا، ماہانہ بنیاد پر بھی برآمدات میں 12 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی سے مارچ کے دوران آئی ٹی برآمدات 2 ارب 43 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
Leave a Reply