|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیاں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  ہوگئے۔ 

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان کے دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ ثقافت کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ، مشترکہ عزم ، محبت اور اپنائیت ہے ۔ میری خواہش تھی کہ آپ کا دورہ کچھ طویل ہوتا لیکن مجھے علم ہے کہ آپ کی عالمی سطح پر بے شمار مصروفیات ہیں ۔ ہم آپ کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں ۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تیزی سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کہا ہمارے تعلقات اچھے انداز میں فروغ پا رہے ہیں ۔ جس مثبت جذبے کے تحت یہ تعلقات حالیہ مہینوں میں آگے بڑھے ہیں۔ وہ مختلف شعبوں میں جاری رہے گا۔

پاکستان اور یو اے اے نے شعبہ ثقافت میں تعاون اور قونصلر امور کے لئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ۔ تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *