پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس نے بھی مائنز اینڈ منرلز بل پڑھا وہ بتائے کب وفاق کو اختیار دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے اندر مزید چیزیں بھی ڈالی گئی ہیں۔ اور صحت کے شعبے کے لیے اگلے بجٹ میں رقم بڑھائیں گے۔ پورے صوبے کے لیے ہیلتھ کارڈ لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے۔ اور بانی نے ہمیشہ کہا پاکستان کے لیے مذاکرات کریں گے۔ تاہم جو بھی بات چیت ہو گی آپ کے سامنے آ جائے گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسئلے کے حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملایا جائے۔
مائنز اینڈ منرلز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے بھی مائنز اینڈ منرلز بل پڑھا وہ بتائے کب وفاق کو اختیار دیا۔ اور انہوں نے مائنز اینڈ منرلز بل پڑھا نہیں اور باتیں شروع کر دیتے ہیں۔ ہم نے نہ اختیار دیا اور نہ دیں گے اور نہ کوئی لے سکتا ہے۔
Leave a Reply