|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ  نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو جو ڈی مارش دیا گیا اس میں بھارتی حکومت کے تمام فیصلے لکھے گئے ہیں لیکن سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا کوئی ذکر نہیں۔

اسحاق ڈارنے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے سے متعلق کوئی شواہد ہیں تو دنیا اور پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ سری نگر میں ایسے غیر ملکی آئے ہیں جن کے پاس بھاری ہتھیار ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ان لوگوں کو سری نگر میں رکھا ہوا ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ دفتر خارجہ بھارتی ہائی کمیشن کو آج طلب کرے گا، جو وہ ہمارے ساتھ کریں گے وہ ان کے ساتھ ہوگا، بھارت نے اگرپاکستانی سفارتخانےکی سکیورٹی واپس لی تو ہم بھی وہی کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے جعفر ایکسپریس کے واقعے سے متعلق حقائق اقوام متحدہ میں پیش کیے، بھارت ہمیشہ صرف بلیم گیم کرتا ہے، ہماری ہماری مسلح افواج ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں، کسی نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا ماضی سے زیادہ برا حشر ہوگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *