قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں سکت نہیں، صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت کو جواب دے سکتا ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت حملہ کرنے والا ہے ، حکومت دوستی کی پینگیں بڑھارہی ہے ،تحقیقات کی پیش کش کی جارہی ہے ، صرف بانی پی ٹی آئی بھارت کو جواب دے سکتا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ ہندوستان کی ناکامی ہے، پاکستان کا اس سے کیا لینا دینا ہے، بھارتی دھمکیوں پر ہمیں تیار اور ردعمل واضح ہونا چاہیئے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے 5سو ارب روپے سے زائد کا تیل سمگل ہوتا ہے ،ہماری ریفارئنری نہیں چل رہی۔
قبل ازیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج کےمقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ عدالت نے عمر ایوب کو شاملِ تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ، علی بخاری ، شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیرافضل مروت کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نےتمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع کر دی۔
Leave a Reply