|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان صورتحال مسلسل بدل رہی ہے اور امریکہ بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی، لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانے روزمرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی اور انڈیا اور پاکستان میں مسلح تصادم کے امکانات کی پیش نظر دونوں ممالک کی سرحد اور لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں سفر نہ کرنے کی جنرل ایڈوائزی پر عمل کریں۔

امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی ایسے علاقے میں خود کو پاتے ہیں جس کے تنازعے میں ملوث ہونے کے امکانات ہیں تو انھیں وہاں سے نکل جانا چاہیے اور اگر وہ ایسی صورتحال کا شکار ہو جاتے ہوں کہ ان کا ایسے علاقے سے نکل جانا ممکن نہ ہو تو انھیں کسی محفوظ جگہ پناہ لینی چاہیے۔

حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ صورتحال کے باعث پاکستان سے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کا نظام متاثر ہے اور آج صبح پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی، لاہور اور سیالکوٹ میں فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اسی لیے امریکی شہری سفر کرنے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کر کے فلائٹ سٹیٹس چیک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *