|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آج ہونیوالا میچ منسوخ کردیا گیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔

تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور ائیراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے جبکہ دیگر میچز کو بھی ملتوی کرنے یا دبئی اور دوحا منتقل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگر بین الاقوامی منتقلی ناقابل عمل ثابت ہوئی تو بقیہ تمام میچز کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ جاری ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

پی ایس ایل میچز کی منتقلی کا حتمی فیصلہ آج شام تک کیاجائےگا تاہم آج راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *