|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے، پاکستان نے ہر ممکن ضبط کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارتی حملے نہیں رُکے، ہم پر حملے کیے گئے جس کا جواب دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے یو این کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت نے ہمیشہ پاکستان میں سویلین کو نشانہ بنایا ہے، بھارت نے امرتسر کو خود نشانہ بنایا ہے۔

 عطااللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم سفارتی سطح پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح چوکس ہیں اور ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلگام ایل او سی سے 200 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔

 وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلگام واقعے کی شفاف اور مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی، بھارت نے پہلگام واقعے کے 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کر کے اسے مشکوک بنادیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *