|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان نے جو بھی کیا وہ ایک مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت کیا۔

 رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ اور فریب کا رویہ اپنایا، بھارت نے جھوٹ اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ رات بھارت نے میزائل حملہ کیا، ہم نے بھرپور جواب دیا، بھارت کو سمجھ ہونی چاہیے کہ اگر وہ یہی روش رکھے گا تو ہماری طرف سے بھی جواب دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انہی مقامات پر میزائل داغے جہاں سے پاکستان پر حملے ہوئے، ہم نے پہلگام واقعے پر ہر قسم کی انکوائری میں تعاون کی پیش کش کی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ مودی بچر آف گجرات کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔ 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *