نائب صدر ’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن‘ وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔
چینی میڈیا ’سی جی ٹی این‘ کو بیان میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری، علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔
وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کوئی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت، دفاع کے عزم پر شک کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔
Leave a Reply