|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

نائب وزیراعظم اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

ٹویٹر پیغام میں اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے کوشش کی، پاکستان نے امن کی کاوشوں میں خودمختاری، سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

اسحق ڈار نے کہا کہ کچھ دیر بعد وزارت خارجہ کی جانب سے تفصیلی پریس ریلیز جاری ہوگی، قوم کی دعاوں سے پاکستان نے بھرپور دفاع کیا، نہ صرف دفاع کیا، بلکہ جو رسپانس دینا چاہیے تھا وہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک 24 گھنٹوں سے جنگ بندی کےلی کوشش کررہے تھے، ہماری ایک ہی بات تھی کہ ہم سیز فائر کیلئے تیار ہیں، بھارت اگر قدم اٹھاتا تو ہم جواب دیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *