|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ اور گردونواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔

 کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلو میٹر شمال مغرب اور گہرائی 21 کلومیٹر تھی۔

دوسری جانب زلزلے کے جھٹکوں سے کوئٹہ کے شہری خوفزدہ ہوگئے، بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے، اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پشاور، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، سوات، نوشہرہ، مالاکنڈ، لوئر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ، کرک، ہری پور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

بین الاقوامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 69 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *