وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔
فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کوکہتی ہوں اندھی تقلیدکا شکار نہیں ہونا، دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کوپتا ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے، 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، 10 مئی 2025 کوبھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سےجیتا ہے۔
Leave a Reply