|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو ایران کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی۔ اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایرانی مشیر علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک  نے خطے میں ایران کے مثبت کردار کو سراہا۔

رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور سماجی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایران اور بھارت کے مشیروں کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *