گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی موجودہ شرح 60 سال (6 دہائیوں) کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت کام کیا جارہا ہے۔
جمیل احمد نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکاررڈ اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے، ہمارا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگیا ہے، جو شرح سود میں نصف کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مالی سال ملک میں کاروبار میں بھی دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس بھی سرپلس رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025 میں ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی اسٹاف کنٹری رپورٹ جاری کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سےکم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.6 فیصد رہنےکی توقع ہے۔
Leave a Reply