نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنےبیان میں کہا بھارت پراکسی سے باز نہیں آرہا،خضدار کے واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے،ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کےدوران کہا 23 اپریل سے 10 مئی تک 60 ممالک کےساتھ رابطےمیں رہا،ہمسایہ ملک کا بیانیہ بننےنہیں دیا،بھارت کا جھوٹ دنیا کو دکھایا،ہمسایہ ملک نےایف 16 طیارے گرانےکا جھوٹا پروپیگنڈا کیا،ہم نے بھارت کو کہ دیا تھا کہ ہم آپ کی طرح ڈرپوک نہیں۔
چین میں اجلاس کےدوران دہشت گردی پربھی بات کی،فیصلہ ہوا تینوں ملک ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش کریں گے،چین کےساتھ سی پیک ٹو پربھی تبادلہ خیال ہوا،جس پرچین کی طرف سے مثبت جواب ملا،چین نے پاکستان کا ساتھ ہرصورتحال میں دینے کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نےکہاافغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے،پڑوسی ملک کے ساتھ معاملات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ،2017-18ء میں پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، ہمارے اندرونی معاملات کی وجہ سے دہشت گردی واپس آگئی،ہماری ایک اہم شخصیت کابل چائے پینے گئی تھی۔
Leave a Reply