|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، بھارت بڑی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ایسے قوانین بنائے جائیں کہ دہشتگرد دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں۔

کوئٹہ میں خضدار حملے کے زخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ہمارے بچوں نے ایک بار پھر قربانی دی، والدین اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنےکے لیے تیارہیں، ان کےحوصلے اور عزم کو سراہتا ہوں۔

وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کلبھوشن کا پکڑاجاناثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں،ادارے ملکر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہروار کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے قوانین بنائے جائیں کہ دہشتگرد دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بالکل بھی بچ نہ بائیں۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےبھرپورجواب کےبعد مودی کوچھپنےکی جگہ نہیں مل رہی، بھارت اپنی پراکسیز کےذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم اورفیلڈمارشل کاعزم ہے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بنے، دہشت گردوں کا پورے عزم کے ساتھ قلع قمع کیا جائے گا

دشمن سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، کلبھوشن کا پکڑاجاناثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کیلیے فیس سیونگ ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *