|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

صہیونی فورسزکی جانب سے فائرنگ اورگولہ باری سے مزید 76 فلسطینی شہید ہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 53 ہزار 882 ہوگئی۔

غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،قابض فوج کےوحشیانہ حملوں سے غزہ کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے،ادویات کی قلت کے باعث ڈاکٹروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے،اسرائیل امداد کے نام پرعالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ پہنچنے والی امداد کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دیا،شمالی غزہ اب تک امداد سے محروم ہےجہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،حوثیوں کےمیزائل حملوں سے اسرائیل میں خوف کا ماحول،برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *