|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سیاسی اور عسکری قیادت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے عشایہ میں سیاسی قیادت کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سروسز چیفس اوردیگر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، پاکستان کے نوجوان، میڈیا نے ڈس انفارمیشن کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں شریک شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا جب کہ فیلڈ مارشل نے بنیان مرصوص میں مسلح افواج کی کوآرڈینشن کو بھی سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، سفارتکاروں کا کردار لائق تحسین ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *