انڈیاکے ٹکڑوں پر پلنےوالوں کو پیغام ہے کہ ہم کرایےکےدہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں، علی مدد جتک
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے جاری اجلاس میں رکن اسمبلی علی مدد جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس حقیقت سے واقف ہے کہ دشمن نے اب سرحدوں کے بعد معصوم بچوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، جو ایک بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کی یہ حرکتیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
علی مدد جتک نے مزید کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز سرحدوں پر انتہائی بہادری اور جواں مردی سے لڑ رہی ہیں، اور اس کامیابی کا سہرا فیلڈ مارشل کی مدبرانہ قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کے ایما پر پلنے والے عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کرائے کے دہشت گردوں سے مرعوب ہونے والی نہیں۔
اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین نے سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔
Leave a Reply