|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2025

کوئٹہ جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل سے ایم این اے نوابزادہ میر جمال رئیسانی کی اہم ملاقات،

ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ امن و امان پر بنیادی ضروریات اور جُزوی معاملات سے بڑھ کر توجہ دینے کی ضرورت ہے،
بلوچستان میں بے گناہوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشتگردی نے بلوچستان کی روایات کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے فتنہ الہندوستان ہندوتوا سوچ پر قتل و غارت گری اور ڈاکہ زنی سے بلوچستان پر کئی سالوں سے شب خون مار رہا ہے،

میر شفیق الرحمن مینگل اور نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سوراب اور مستونگ واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کی،
ملاقات میں میر فرید خان رئیسانی، حاجی میر خان محمد مینگل، میر شہباز خان قلندرانی، میر یاسر احمد مینگل، میر ندیم الرحمن، میر منصور گرگناڑی بھی موجود تھے،