گوادر: پاک ایران بارڈر 250میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے اہلکار پاکستان کی حدود میں گھس کر اہل علاقہ کی مال مویشی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، ڈپٹی کمشنر گوادر اور عوامی نمائندے اس بارے میں نوٹس لیں ، اہل علاقہ پاک ایران بارڈر کی ڈھائی پاک ایران بارڈر 250علاقوں کے مکینوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز کے اہلکار پاکستانی حدود میں گھس کر اہل علاقے کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مال مویشی زبردستی لے جاتے ہیں، جس سے علاقہ کے مکین خوف کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی عدم استحکام اور پریشانی کے شکار ہیں، انہوں نے ڈی سی گوادر اور عوامی منتخب نمائندوں سے اپیل کی کہ اس بارے میں نوٹس لیں، اور ایرانی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو پابند کریں کہ پاکستانی حدود میں داخل نہ ہوں اور اہل علاقے کی مال مویشیاں جبری طور پر نہ لے جائیں